منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر کراچی، لاہور سمیت متعدد شہروں کے سکول 6 جون تک بند وزارت تعلیم نے نئے فیصلوں سے آگاہ کردیا

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وزارت تعلیم نے تیسری لہر کے تناظر میں کورونا کیسز میں 5 فیصد سے زیادہ اضافے ہونے پر کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، سوات سمیت دیگر شہروں میں سرکاری اور نجی اسکول 6 جون تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق ملک کے ان اضلاع میں اسکولز 6 جون تک بند کرنے

کا فیصلہ کیا ہے جہاں کورونا کے کیسز کی شرح 5 فیصد زیادہ ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 19 مئی کے فیصلوں کے مطابق جن اضلاع میں بیماری کی شرح 5 فیصد سے کم ہے وہاں تمام سرکاری اور نجی اسکول 24 مئی سے مرحلہ وار کھول دیے جائیں گے جن اضلاع میں کورونا وائرس کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں اسکولز کی بندش 6 جون تک ہوگی۔ترجمان وزارت تعلیم نے بتایا کہ این سی او سی کورونا سے متعلق 3 جون کو جائزہ اجلاس ہوگا جائزہ اجلاس میں باقی اضلاع کے اسکولز کو 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔ترجمان وزارت تعلیم نے بتایا کہ 52 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ ہے ا ن میں آزاد جموں کشمیر کے 4 اضلاع مظفر آباد، پونچھ، باغ اور سدھنوتی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ میں 6 جون تک اسکولز بند رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 20 اضلاع میں اسکولز 6 جون تک بند رہیں گے جن میں اٹک، بہاولپور، بھکر، ڈیرہ

غازی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات، خانیوال ، خوشاب، لاہور، لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں 14 اضلاع میں 6 جون تک اسکولز بند رہیں گے جن میں ایبٹ آباد، بنوں، بنیر، چارسدہ، دیر لوئر، دیر اپر، ہری پور کوہاٹ،

کرم، مردان، نوشہرہ، پشاور، صوابی اور سوات شامل ہیں۔وزارت تعلیم کے مطابق صوبہ سندھ کے 12 اضلاع کے اسکولز 6 جون تک بند رہیں گے جن میں بدین، دادو، حیدر آباد، جامشورو، سکھر، شہید بینظیر آباد اور کراچی کے تمام اضلاع شامل ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسکولز بھی 6 جون تک بند رہیں گے۔اس ضمن میں تمام وفاقی اکائیوں کو 21 مئی سے نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…