پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف نے رنگ روڈ پروجیکٹ کی منظوری نہیں دی تھی سرکاری ریکارڈ میں اہم انکشافات

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ کی منظوری نہیں دی تھی بلکہ انہوں نے ایشیا انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ( اے آئی آئی بی ) کی جانب سے فنڈنگ کے لئے اس کے تصوری دستاویزات ( کنسیپت پیپر ) کی منظوری دی ۔

روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق فزیبلٹی اسٹڈیز میں تجویز کیا گیا کہ راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میسرز زیرک کی خدمات حاصل کرے گی جس کے تحت آر۔تھری کا تعمیراتی ڈیزائن تیار کیا جائے گا ۔جس کی سابق وزیر اعلیٰ نے منظوری دی ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے منصوبے کے بارے میں مختلف محکموں کی سفارشات کی منظوری دی اور عمل درآمد کے لئے ذمہ داری آر ڈی اے کو تفویض کی لیکن پروجیکٹ کی منظوری نہیں دی ۔دوسری جانب راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا ،جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری کیلئے سینٹ میں تحریک التواء جمع کروادی ۔سینیٹر کامران مرتضی نے رنگ روڈ اسکینڈل پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ تحریک التواء میں کہاگیاکہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل پر بحث کی جائے، پارلیمانی کمیٹی رپورٹ تیار کرے اس واقعہ میں کون ملوث ہے۔ تحریک التواء میں کہاگیاکہ ضلعی انتظامیہ، آر ڈی اے کا اس واقعہ میں کیا کردار رہا ہے ، نیب اور ایف ائی اے نے اس واقعہ میں ابتک کیا تفتیش کی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…