پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

دنیا بھر میں مسلم خون ارزاں ہوگیا، خدارا او آئی سی کے ستاون اسلامی ممالک ہوش کے ناخن لیں

datetime 19  مئی‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلم خون ارزاں ہوگیا، فلسطین نوحہ کناں ہے، کشمیری مائیں، بہنیں سات دہائیوں سے ظالموں کا جبر سہ رہی ہیں۔ روہنگیا میں مسلمانوں کی جینوسائیڈ کی گئی، افغانستان، عراق، یمن، شام میں مسلمان آپس میں ہی دست و گریبان ہیں۔ خدارا او آئی سی کے

ستاون اسلامی ممالک ہوش کے ناخن لیں۔ وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور ظلم کے خلاف مضبوط اور مشترکہ موقف اپنائیں۔ ترکی، سعودی عرب، ایران، ملائشیا، پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امت کا سہارا بنیں۔ مسلمانوں کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضروت ہے وہ اتحاد ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جب ملائشیا، ترکی مضبوط معییشت کے مالک، عرب ممالک اور ایران تیل کی دولت سے مالا مال ہیں جس چیز کی کمی ہے وہ مشرکہ جاندار موقف ہے۔ زبانی جمع خرچ اور مذمتی قرادادوں کا وقت گزر گیا۔ مغربی ممالک اور انڈیا کھل کر اسرائیلی جارحیت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ خاموش ہے۔ فلسطین میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان ایک ہو جائیں تو تمام مسائل دنوں میں حل ہوجائیں گے۔ پاکستان میں اپوزیشن کی بڑی جماعتیں اور حکومت اس وقت بھی سیاست سیاست کھیل رہی ہیں۔ پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک پر مسلط حکمران طبقہ کو اچھی طرح پہچان لے۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ظالموں سے جلد نجات ملے گی اور پاکستان میں حقیقی قیادت آئے گی۔ صالح لوگ اقتدار میں آگئے تو ناصرف ملک بلکہ امت کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو

کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق بدھ کی شام کو اپنے آبائی علاقہ دیر پائن سے لاہور پہنچے ہیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور ملک بھر میں اراکین اور کارکنان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اعلان کی گئی ریلیوں کے انتظامات کی بھرپور تیاری کریں اور گھر گھر اور گلی گلی پیغام

پہچائیں کہ اس وقت ظالموں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کے لیے اسلام آباد، کراچی، پشاور اور دیگر شہروں میں ترتیب دیے گئے جلوسوں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ فلسطین ریلیف فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات دیے جائیں تاکہ دو ہفتوں سے محصور لاکھوں بچوں، عورتوں اور بزرگوں کو مدد دستیاب ہو سکے اور انہیں یہ احساس ہو کہ پاکستانی قوم دکھ اور مصیبت کے اس تلخ وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک امدادی اشیاء کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…