پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پولیس نے ایک ہی وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کرنے والے دلہے کو حراست میں لے لیا

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرناٹک(این این آئی)بھارت میں پولیس نے ایک ہی وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کرنے والے دلہے کو حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں 30 سالہ دلہے کو دو سگی بہنوں کے ساتھ ایک ہی منڈپ میں شادی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 30 سالہ اوم پتی نے جن سگی بہنوں سے شادی کی وہ رشتے میں اْس کی بھانجیاں بھی ہیں۔دلہا اوم پتی کا کہنا ہے کہ

وہ للیتا سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم للیتا نے کہا کہ مجھ سے شادی کرنے کے لیے تمہیں میری بڑی بہن سیریا سے بھی شادی کرنا ہو گی کیوں کہ وہ سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہے۔اوم کی دو سگی بہنوں سے شادی رواں ماہ کی 7 تاریخ ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور پولیس تک پہنچ گئی جس پر قانون حرکت میں آیا اور دلہا کو گرفتار کرلیا جب کہ اوم کے والدین، سسرال والے، شادی کی رسمیں نبھانے والا پجاری اور شادی کارڈ چھاپنے والا پرنٹر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سگی بہنوں سے شادی کے علاوہ بھی للیتا کی عمر ابھی صرف 17 سال ہے اور شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال ہے جبکہ شادی تقریبات میں ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ اس لیے تمام ذمہ داروں کو حراست میں لیا جائے گا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…