اسلام آباد (این این آئی)چائنہ پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ 21 مئی کو منائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر چائنہ دو یادگاری سکے پاکستان کو جاری کرے گا، وزارت خارجہ نے بھی وزارت خزانہ سے یادگاری سکوں کے اجراء کے لئے جلد منظوری حاصل کرنے کی درخواست کی ہے، اسٹیٹ بنک اور وزارت خارجہ کی مشاورت کے بعد پاکستان منٹ نے 70 روپے کا یادگاری سکہ ڈیزائن کر لیا، پاک، چائنہ تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر 70 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا جائے گا، پاکستان اس سے قبل بھی تین بار پاک چائنہ تعلقات کے یادگاری سکے جاری کر چکا ہے، پاکستان کی جانب سے 2009 ، 2011 اور 2015 میں یادگاری سکے جاری کیئے گئے تھے،

























