اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ان غیر ملکی افراد کو قرنطینہ کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا، سعودی حکومت کا اہم اعلان

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ بیشتر ممالک سے آنے والے غیر ملکی زائرین کو کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانے پر قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے تحت امریکا، بھارت، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور متحدہ عرب امارات سمیت 20 دیگر

ممالک کے زائرین پر ریاست میں داخل ہونے پر پابندی عائد رہے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی اے سی اے) نے کہا کہ 20 مئی سے اجازت دیے گئے ممالک سے کورونا ویکسین لگوانے والے یا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے غیر سعودی زائرین کو فضائی راستے سے ریاست میں پہنچنے پر انہیں اب حکومت کے منظور شدہ ہوٹلوں میں 7 روز قرنطینہ میں نہیں گزارنے ہوں گے۔فی الحال ریاست میں آنے والے تمام مسافروں کو ان کے ممالک کے لحاظ سے 7 سے 14 روز کے لیے قرنطینہ میں گزارنے اور منفی کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ دکھانے کی ضرورت ہے۔نئے قواعد کے تحت 8 سال سے زائد عمر کے ہر فرد جن کو ویکسین نہیں دی گئی ہے، کو سعودی عرب پہنچنے پر 20 مئی تک اپنے خرچ پر 7 روز تک قرنطینہ کرنا ہوگا اور ان کی آمد کے چھٹے روز ٹیسٹ کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہوگا۔انہیں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کو پورا کرنے کے لیے صحت کی انشورنس پالیسی بھی مہیا کرنا ہوگی۔انہیں ریاست میں اپنی پرواز میں سوار ہونے سے قبل 72 گھنٹوں میں لیے گئے منفی ٹیسٹ بھی فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے سعودی شہریوں کو بغیر کسی اجازت کے 13 ممالک میں جانے پر

پابندی ہے،ان ممالک میں لیبیا، شام، لبنان، یمن، ایران، ترکی، آرمینیا، صومالیہ، جمہوریہ کانگو، افغانستان، بیلاروس اور بھارت شامل ہیں۔خیال ر ہے کہ فروری میں سعودی عرب نے سفارت کاروں، سعودی شہریوں، طبی عملے اور ان کے اہل خانہ کے سوا دیگر پر 20 ممالک سے داخلے کو روک دیا تھا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…