نیویارک (این این آئی)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ بل گیٹس کے اپنی کمپنی کی خاتون ملازم سے تعلقات تھے،تحقیقات کے باعث بورڈ اف ڈائریکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا۔وال اسٹریٹ جرنل کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بورڈ ارکان نے 2020ء میں فیصلہ کیا کہ بل گیٹس کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ترجمان مائیکروسافٹ کے مطابق 2000ء میں پیش آئے واقعات کا علم 2019ء میں ہوا، بورڈ آف ڈائریکٹرز
کی ایک کمیٹی نے معاملے کاجائزہ لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون ملازم نے بھی انکشاف کیا کہ ان کے اور بل گیٹس کے تعلقات برسہا برس رہے۔ترجمان بل گیٹس کے مطابق یہ واقعہ 20 برس پرانا ہے، تعلق اچھے انداز میں ختم ہوگیا تھا، کمپنی چھوڑنے کی وجہ فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا کی 27 سال کی شادی کاخاتمہ 3مئی کو طلاق پر ہوا ہے۔