این سی اوسی کا فیصلہ تمام مارکیٹیں ، دکانیں اور دفاتر کل سے کھل جائیں گے

16  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے تحت ملک بھر میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں کل سے کھل جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان

کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں عید کی چھٹیوں کے دوران معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عملدرآمد کا جائزہ اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا ۔اجلاس میں تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 17 مئی کے بجائے 16 مئی سے بحال کر نے کی اجازت دی گئی تھی جواتوارکو بحال کر دی گئی ۔ اجلاس میں کل پیر17 مئی سے تمام مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ، اجلاس میں دفاتر میں معمول کے اوقات پیر17 مئی سے بحال ہوجائیں گے تاہم 50 فیصد عملے کے گھروں سے کام کرنے کی شرط برقرار رہے گی۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا اجلاس دوبارہ 19 مئی کو ہوگا۔این سی او سی نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مسلسل مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوام سے ان ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنے کی اپیل کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…