منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کیلئے سفر اب کس تاریخ تک کیا جا سکے گا؟ نئی ہدایات جاری

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعوی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد ورفت کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی، اب 31 مارچ کے بجائے 17 مئی 2021 سے سفری پابندیاں ختم کی

جائیں گی۔وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ سعودی شہریوں کے مملکت سے جانے اور واپس آنے نیز ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد ورفت کا پروگرام تبدیل کردیا گیا۔ اب سفری پابندیاں پیر 17 مئی 2021 سے اٹھائی جائیں گی۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 31 مارچ 2021 سے سفری پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ادھر وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ کووڈ 19 کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں نے مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ویکسین حوالے نہیں کی۔ الربیعہ کا کہنا تھا بہت سارے ملکوں میں کرونا وبا کی دوسری لہر آئی ہوئی ہے۔ سعودی حکومت سفری پابندیاں ختم کرنے سے قبل ملک میں وائرس سے بچاؤ کا محفوظ ماحول بن جانے کے حوالے سے مطمئن تھی۔ صحت عامہ کے تحفظ کی خاطر سفری پابندیاں 31 مارچ 2021 سے نہیں اٹھائی جا سکتیں کیونکہ اس وقت تک ملک میں وائرس لگنے کا وہ ماحول برپا نہیں ہوگا جس کے لیے ہم کوشاں اور آرزو مند تھے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ سفری پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے وزارت صحت سے مسلسل رابطے تھے۔ مسلسل رابطہ کے ذریعے ہی آئندہ جیسی صورتحال ہوگی اسی کے لحاظ سے فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…