منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ نہ تو ایران نے کیا اور نہ ہی حوثی باغیوں نے،بلکہ یہ حملہ کس نے کیا؟اسرائیلی میڈیا کے حیرت انگیز انکشافات،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی بعقیق شہر میں قائم آئل فیلڈ پر ہونیوالے حملے میں عراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراقی ملیشیا نے ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کی مدد سے بعقیق کی تنصیب پر حملہ کیا۔

عراق کے ڈرون اڈوں اور بعقیق تنصیبات کے درمیان صرف 800 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔مئی میں ایرانی تیل کی برآمدات پرامریکی پابندیوں کے بعد ایران نے خلیجی ممالک کی تیل تنصیبات حملے شروع کیے تھے۔ اس عرصے میں ایران کا کسی دوسرے ملک کی تیل تنصیبات پر سب سے بڑا حملہ ہے۔عراقی سرزمین سے ایران کے ذریعہ سعودی عرب پر یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ 15 مئی کو عراق سے آئے دو ایرانی دھماکہ خیز ڈرونوں نے حملہ کرکے وسطی سعودی عرب میں ارامکوکی آئل پائپ لائن کے دو بڑے اسٹیشنوں میں آگ لگا دی تھی۔اس آئل فیلڈ سے پائپ لائن کے ذریعے بحر احمر کے ساحل کے مغرب میں تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔اسرائیل کے عسکری ذرائع نے ہفتے کی شب اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کو عراق سے بھی ایسے فضائی حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ سعودی عرب میں جدید انتباہی نظام اور جدید دفاع موجود ہے لیکن ڈرون کے ذریعے اس طرح کے حملے کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…