ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

بھارت میں 19لاکھ مسلمانوں کو قید کرنے کا فیصلہ،حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 21  ستمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست آسام میں مودی سرکار کی جارحیت کی وجہ سے دربدر ہونے والے مسلمان مہاجرین کے لیے حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔گزشتہ ماہ کے آخر میں مودی سرکار نے بھارتی ریاست آسام میں بنگلا دیشی مہاجرین کی آڑ میں 19 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر دیا تھا۔شہریت کی حتمی فہرست کے مطابق محروم ہونے والے افراد کو اپیل کے لیے 4 ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کے لیے

10 حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق آسام میں بھارتی حکومت بڑے پیمانے پر حراستی کیمپ قائم کر رہی ہے جس میں غیر قانونی قرار دیئے گئے مسلمانوں کو منتقل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بھارت میں 2014 میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد مودی حکومت نے نیشنل رجسٹر فار سٹیزن شپ کو مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا اور بی جے پی کے رہنما امیت شاہ نے بنگلا دیش سے ہجرت کر کے بھارت آنے والے مہاجرین کو دیمک قرار دیتے ہوئے ان کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…