شیخوپورہ (آن لائن)مریدکے کی آبادی حدوکی قلعہ مسیتا میں سنگدل باپ نے سپارہ نہ پڑھنے جانے پر وحشیانہ تشدد کرکے اپنی 5 سالہ حقیقی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیااورجرم چھپانے کے لیے رات کی تاریکی میں قبرستان میں قبرکھودڈالی
پولیس کواطلاع ملتے ھی قبرستان میں چھاپہ ماراگیاتوجلاد باپ فرارھونے میں کامیاب ھوگیاپولیس نے مقتولہ کی والدہ کوحراست میں لیکرابتدائی تفتیش کاآغاز کردیااور کمسن بچی کی تشددزدہ لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیامعلوم ھواھے کہ حدوکی قلعہ مسیتا میں 5بچوں کے سنگدل باپ نے اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے سامنے تعلیم حاصل کرنے کے لئے نہ جانے پر وحشیانہ تشدد کرکے 5 سالہ بیٹی ھادیہ کو مار ڈالا اوراوراپنے جرم پرپردہ ڈالنے کے لیئے رات کی تاریکی میں قبرکھودڈالی پولیس کی کاروائی پرملزم آصف قبرستان سے فرارھونے میں کامیاب ھوگیاپولیس نے ننھی کلی ھادیہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس نے ملزم آصف کی اہلیہ ساجدہ بی بی کو حراست میں لے لیا ہے ساجدہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کی تین بیٹیاں دو بیٹے ہیں اس کے شوہر آصف نے اپنی بیٹی کو سپارہ نہ پڑھنے جانے پر تشدد کیا جودم توڑگئی میرا شوہر جوتوں کی مرمت کاکام کرتاہے۔