منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کو شدید دھچکا،اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق نائب صدر اور قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر، معروف سیاسی و سماجی راہنماء حاجی محمد گلزار اعوان نے پی پی پی کو راولپنڈی کینٹ میں ایک بڑا دھچکا دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون محمد بشارت راجہ، پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی اور جنرل سیکریٹری عامر محمود کیانی کی موجودگی میں

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے. اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب حاجی محمد گلزار اعوان کی رہائش گاہ واقع ویسٹریج میں منعقد ہو ئی جس میں محمد بشارت راجہ، صدر زاہد حسین کاظمی، عامر محمود کیانی کے علاوہ معروف مذہبی راہنماء پیر کرامت، علمائے کرام، دیگر پارٹی راہنماء اور حاجی محمد گلزار اعوان کے سینکڑوں سپورٹرزبھی موجود تھے. پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے حاجی محمد گلزار اعوان کے اس فیصلے کو زبردست پذیرائی بخشی گئی. محمد بشارت راجہ نے کہا کہ حاجی محمد گلزار اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے راولپنڈی کینٹ میں پارٹی مضبوط اور زیادہ فعال ہو گی. انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک سے روایتی سیاست، کرپشن، نا انصافی اور لا قانونیت کے خاتمے کی جدوجہد کر رہی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ با اثر حکمرانوں پر بھی قانون کو لاگو کیا گیا. انہو ں نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف لڑ رہی ہے اس کی توفیق سابقہ کسی حکومت کو نہ ہو سکی. یہ ہمارا اخلاص اور وطن عزیز کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا نتیجہ ہے کہ ہمیں حاجی محمد گلزار اعوان جیسے انتہائی متحرک و فعال ساتھی مل رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…