منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

”گندا ہے پر دھندہ ہے“افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بھارت نے پاکستانیوں کو”زہر“ کھلانا شروع کردیا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 14  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) افغانستان اور بھارت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی  آڑ میں غیر معیاری اشیا پاکستان اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان نے بھارتی اشیا کی پاکستان درآمد پر پابندی لگائی تو افغانستان اور بھارت کے راستوں غیر معیاری اسمگلڈ شدہ اشیا پاکستان اسمگل کی جانے لگیں۔

خفیہ اطلاع پر ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ اسلام  آباد نے للا انٹرچینج پر چھاپہ مارا تو  کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا بھارتی دودھ، گٹکا، جعلی سیگریٹ اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ قبضے میں لیا گیا سامان دو ٹرکوں میں موجود تھا۔محکمہ کسٹمز کے مطابق قلیل المیعاد بھارتی دودھ ملک شیک، چائے اور ڈیری مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔ جسے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں میں ترسیل کر کے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز راؤ فہد کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔رکن کسٹمز ایم سی سی اسلام آباد جواد آغا کے مطابق محکمہ کسٹمز نے رواں ہفتے ایک کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ کسٹمز نے بھارت اور افغانستان کے راستے اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ افغانستان اور بھارت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی  آڑ میں غیر معیاری اشیا پاکستان اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان نے بھارتی اشیا کی پاکستان درآمد پر پابندی لگائی تو افغانستان اور بھارت کے راستوں غیر معیاری اسمگلڈ شدہ اشیا پاکستان اسمگل کی جانے لگیں۔خفیہ اطلاع پر ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ اسلام  آباد نے للا انٹرچینج پر چھاپہ مارا تو  کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا بھارتی دودھ، گٹکا، جعلی سیگریٹ اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…