منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پورا ملک حکومت کے خاتمے کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا، جمعیت علماء اسلام (ف) کا حیران کن فیصلہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /سوراب (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پورا ملک حکومت کے خاتمے کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ کریگی،کشمیر میں انسانی حقوق بڑی طرح پامال ہورہے ہیں، ہم کسی کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں۔17 ستمبر کو اسلام آباد میں ورکز کنونشن 18 کو مجلس عاملہ میں آزادی مارچ کی تاریخ کا تعین اور 19 کو مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے

مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے جیوا میں آزادی مارچ کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کیلئے اپنی جہدو جہد جاری رکھیں گے اور اکتوبر میں پورا ملک اس نااہل اور ناجائز حکومت کے خاتمے کیلئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریگی انہوں نیکہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے یے اور ان کے بھر پور اشتراک عمل کیساتھ اسلام آباد یکجا ہونے کی کوشش جاری ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت سب کہہ رہی ہے کہ 25 جولائی کو منعقدہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے اور اس کے نتیجے میں بننے والی اکثریت حکومت اور وزیر اعظم جعلی ہے انہوں نے کہا کہ ایک سالہ حکومتی کارکردگی کے نتیجے میں ملک کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے مذہبی طبقہ اپنے مطالبات احساسات اور اعتقادات کی بنیاد پہ تاجر طبقہ اپنے معاشی بحران پہ نوجوان بیروزگاری عوام مہنگائی کی وجہ سے میڈیا اپنے اوپر لگائے گئے قدغنوں کی وجہ سے وکلاء جج ہر طبقہ کے لوگ پریشانی سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کیلئے بھرپور تیاری جاری ہے مختلف کمیٹیاں میری زیر نگرانی کام کررہے ہیں اس نااہل حکومت کو برطرف کرنا عوام کا حق ہیناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کرب میں مبتلاء ہے بیرونی اور اندرونی قرضوں نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کاتحفظ اور آئین وجمہوری تقدس کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اکتوبر کے مہینے میں کہیں بھی بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…