منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ریٹائر ہو کر ڈیم کی جگہ پر چارپائی ڈال کر ڈیم بناؤں گا،اگر کسی شخص کو پتہ ہو کہاں ہیں، کتنے ڈیم بنا چکے ہیں؟ تو معلومات دیں، ن لیگ کی سابق چیف جسٹس پر شدید تنقید

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)ملک میں آبی مسائل اور آبی قلت کے پیش نظر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہی ڈیمز کی تعمیر کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ایک فنڈ بھی قائم کیا جس کا نام بعد میں ”چیف جسٹس وزیراعظمڈیم فنڈ” رکھ دیا گیا تھا۔ جس میں ملک میں موجود پاکستانیوں سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی پیسے جمع کروائے۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد

حکومت نے دو ڈیمز دیا میر بھاشا اور مہمند کی تعمیر کے لیے فنڈز قائم کیے تھے۔جس میں سرکاری ملازمین،اداکاروں،قومی کھلاڑیوں اور سماجی شخصیات سمیت عوام نے پیسے جمع کروائے تھے۔ پنجاب حکومت کے صوبائی ملازمین نے ایک ارب روپے، پاکستان فوج نیاٹھاون کروڑ روپے، بحریہ ٹان کے ملازمین نے گیارہ کروڑ روپے اور پاکستان فضائیہ کے ملازمین نے دس کروڑ روپے دئیے تھے۔بظاہر لگتا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے یہ مہم ٹھنڈی پر گئی ہے۔ماضی میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میں ڈیم پر پہرہ دوں گا پھر چاہے مجھے جھونپڑی بنا کر ہی کیوں نہ رہنا پڑے۔ اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق چیف جسٹس پر تنقید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک صاحب ہوتے تھے جنہوں نے اربوں روپے کی اپنی تشہیری مہم ڈیم کے نام پر چلائی اور کہا کہ میں ریٹائیر ہو کر ڈیم کی جگہ پر چارپائی ڈال کر ڈیم بناں گا اگر کسی شخص کو پتہ ہو کہاں ہیں؟ کیا کر رہے ہیں؟ کتنا ڈیم بنا چکے ہیں؟ تو معلومات میں ضرور اضافہ فرمائیں۔احسن اقبال کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیاپر ایک بحث کا آغاز ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…