ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

عوام کا جینا محال ہوگیا،حکومت کے پہلے سال میں ملک بھر میں مہنگائی میں نمایاں اضافہ،ادارہ شماریات کے انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں ملک بھر میں مہنگائی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس کی شرح 11.63 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2018 کے مقابلے میں اگست 2019 میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 5.84 سے بڑھ 11.63 فیصد ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں 10 کلو گرام گندم 29 روپے اور آٹے کا 10کلوگرام کا تھیلا 39 روپے مہنگا ہوا،

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں باسمتی چاول کی قیمت میں 6 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست 2018 تا اگست 2019 تک گائے کا گوشت فی کلو گرام 45 روپے اور بکرے کا گوشت 84 روپے فی کلو گرام مہنگا ہوا جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 61 روپے اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک سال میں تازہ دودھ اور دہی کی قیمت میں 7، 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا اور ڈھائی کلو گرام کوکنگ آئل 82 روپے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مسور کی دال 12روپے، مونگ کی دال 57، ماش کی دال 34 اور چنے کی دال 13 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ایک کلو گرام چینی کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک برس میں لہسن 133 روپے فی کلو، آلو 7 روپے، پیاز 23 روپے اور ٹماٹر 12 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں 200 گرام چائے کی قیمت میں 16 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ سگریٹ کا پیکٹ 25 روپے مہنگا ہوا۔  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں ملک بھر میں مہنگائی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس کی شرح 11.63 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2018 کے مقابلے میں اگست 2019 میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 5.84 سے بڑھ 11.63 فیصد ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…