منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

حکومت پنجاب کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے کھربوں روپے قرضہ لینے کا فیصلہ

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)حکومت پنجاب نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے تین سال میں 2 کھرب 92 ارب قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ گزشتہ روز محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی میں ہونے والے اجلاس کے بعد وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، دوسری جانب ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے قرضہ دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی گئی ہے۔ پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے تین سالہ پروگرام کے آغاز پر ورکنگ شروع کر دی گئی، ایشین ڈویلپمنٹ بینک

حکومت پنجاب کو 2022 تک بزنس پلان میں قرض دے گا۔ پنجاب ایگری کلچر مارکیٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر سولہ ارب کا قرض لیا جائے گا۔ گریٹر تھل کینال پروگرام نامی منصوبے کے لیے 24 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ ورک فورس پروگرام کے منصوبے پر 16 ارب کا قرض لیا جائے گا۔ ڈی جی خان میں کینال اور زرعی زمین کی بہتری کے منصوبے کے لئے 12 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ صوبہ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کے پروگرام کے لئے 24 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔پنجاب بھر میں واٹر سپلائی پروگرام پر 32 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گول کے لئے 32 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ دریائے راوی کے بحالی پروگرام پر 16 ارب روپے قرض لیا جائے گا۔ گریٹر تھل کینال پروگرام کے لیے 2022 میں فیز ٹو کے لیے 48 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا اور دیگر منصوبوں کے لئے مختلف فیز میں مزید قرض لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق معاہدہ طے پانے کے بعد پنجاب حکومت ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے یہ قرض وصول کرے گا۔اس حوالے سے محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی حکام کا کہنا ہے کہ قرضے لینے سے متعلق معاملات چل رہے ہیں، اے ڈی پی کی جانب سے رضا مندی ظاہر کی گئی ہے مزید معاملات طے کئے جار ہے ہیں، جس کے بعد قرضہ سے متعلق حتمی معاہدہ طے پائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…