اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی کوششیں رنگ لانے لگیں‘ اگست میں ملکی سطح پر اکٹھے ہونے والے ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 498 ارب جبکہ رواں سال 574 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ معاشی ماہرین ٹیکس وصولی میں اضافے کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شبر زیدی کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور پاکستانی ٹیکس کی ادائیگی کرنے لگے ہیں۔ اگست میں ملکی سطح پر اکٹھا ہونے والے ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹیکس وصولی میں اضافہ انکم ٹیکس‘ سیلز ٹیکس کی مد میں ہوا۔ تاہم کسٹم ڈیوٹی میں سولہ فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی وجہ حکومتی سطح پر درآمدات کی حوصلہ شکنی اور کمی ہے۔ حکومت تجارتی خسارہ روکنے کیلئے درآمدات گھٹا رہی ہے اسی وجہ سے کسٹم ڈیوٹی بھی کم وصول ہوئی۔ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹیکس مواصل میں تقریباً ستر ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ کے مقابلے میں ریونیو پندرہ فیصد بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ مالی سلا کے پہلے دو ماہ میں 498 ارب روپے جبکہ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں 574 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ معاشی ماہرین نے ٹیکس وصولی میں اضافے کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیاہے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی کوششیں رنگ لانے لگیں‘ اگست میں ملکی سطح پر اکٹھے ہونے والے ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 498 ارب جبکہ رواں سال 574 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ معاشی ماہرین ٹیکس وصولی میں اضافے کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شبر زیدی کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور پاکستانی ٹیکس کی ادائیگی کرنے لگے ہیں۔