منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

گگلی ماسٹر عبدالقادر غیر ملکی کرکٹرز کو بھی افسردہ کرگئے، دنیا بھر کے کھلاڑیوں کےاہم پیغامات

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے لیجنڈری بالر عبدالقادر کے انتقال کی خبر نے ناصرف پاکستان بلکہ دنیائے کرکٹ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔63سالہ سابق لیگ سپنر عبدالقادر گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عبدالقادر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔بھارتی کرکٹر بشن سنگھ بیدی نے کہا کہ

عبد القادر بڑے دل والا ساتھی کرکٹر تھا، عبدالقادر کی سپن بولنگ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔بھارتی کرکٹر روی چندر ایشون نے کہا کہ عبدالقادر پاکستان میں سپن بولنگ کا ایک بہت بڑا نام تھے۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ عبدالقادر سے دو سال پہلے ملاقات ہوئی تھی، وہ ایک چیمپئن بولر تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی۔بھارتی بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ عبدالقادر دنیا کے بہترین لیگ سپنرز میں سے ایک تھے، ان کے بولنگ کے منفرد انداز نے ہمیشہ سحر میں مبتلا کیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر عبدالقادر کی کھیلتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ انہیں وہ وقت یاد ہے جب انہوں نے عبدلقادر کیخلاف کھیلا تھا، وہ اپنے وقت کے بہترین سپنرز میں سے ایک تھے، ان کے اہل خانہ کو میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔عظیم آسٹریلوی سپنر شین وارن نے عبدالقادر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر کے انتقال کی خبر کافی افسوس ناک ہے،شین وارن نے کہا کہ 1994 میں عبدالقادر سے ملاقات ہوئی تھی، لیگ سپن کرنے والے بہت سے کھلاڑی عبدالقادر سے ہی متاثر تھے، عبدالقادر کا ریکارڈ بھی شاندار ہے، انہوں نے کئی مخالف بلے بازوں کو اپنی جادوئی بالنگ کے ذریعے پریشان کیا۔سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ ڈین جونز نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عبدالقادر کی وفات کا سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر نے کہا کہ عبدالقادر میرے گرو اور مینٹور تھے، عبدالقادر کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، عبدالقادر نے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کی، وہ میرے لیے والد کی طرح تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…