کراچی (این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میں بدتمیزی کرتا تھا میری بدتمیزی کے بعد ہی مجھے پراجیکٹ ڈائریکٹر بنایاگیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر بنائے جانے کے بعد میں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی، وسیم اختر کو اپنا باس کہا شاید انہیں تمیز سے بات کرنا بدتمیزی لگتی ہے،ادھرمیئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال کو اختیارات سے تجاوز کرنے اور بدتمیزی پر معطل کیا ہے،وہ ٹاک شوز میں میری بیگم تک چلے گئے لیکن درگزر کیا،مصطفی کمال کو صرف معطل کیا ہے وہ اس وقت بھی میرے ماتحت ہیں، مصطفی کمال معافی مانگیں گے تو پھر کچھ سوچوں گا