پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

خلیجی ممالک میں پاکستانی ڈاکٹرز کی برخاستگی کی خبروں کے بعد حکومت متحرک،میڈیکل ڈگریوں کی اپ گریڈیشن کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مشرق وسطی میں پاکستانی ڈاکٹرز کی برخاستگی کی خبروں کے بعد پنجاب حکومت متحرک ہو گئی، میڈیکل پوسٹ گریجوایشن پروگرام کی ٹریننگ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب کے محکمہ اسپیلائزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے میڈیکل ڈگریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ٹیکنیکل کمیٹی مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے پیشہ ورانہ اسٹرکچر اور

مستقبل میں فائدے کے معاملے پر جانچ کرے گی۔کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کراچی کی ڈگری کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی میڈیکل ایجوکیشن میں جدت متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ ٹریننگ اور تقرریوں پر بھی رپورٹ دے گی۔نئے نصاب اور امتحانات کے طریقے کار پر بھی ٹیکنیکل کمیٹی جامع رپورٹ تیار کرے گی۔چار رکنی کمیٹی میں چلڈرن اسپتال کے ڈین، علامہ اقبال میڈیکل یونیورسٹی کے پرنسپل اور محکمہ سپیلائزڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شامل ہیں۔کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تجاویز محکمے کو جمع کروائے گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں خبریں آئی تھیں کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے پاکستان کیدہائیوں پرانے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈگری پروگرام مسترد کردیا ہے۔ماسٹر آف سرجری اور ماسٹر آف میڈیسن کی ڈگری کے حامل کئی قابل ڈاکٹرز سعودی عرب میں بے روز گار ہوگئے ہیں۔سعودی عرب میں قیام پذیر ڈاکٹرز کا کہناہے کہ انہیں واپس جانے یا ملک بدری کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیاگیاہے۔متاثر ہونے والے بیشتر ڈاکٹرز کو سعودی وزارت صحت نے 2016 میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں انٹرویوز کے بعد تعینات کیا تھا۔ذرائع کا کہناہے کہ سعودی عرب کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی پاکستان کی پوسٹ گریجویٹ ڈگری کو مسترد کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…