ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

تاجروں کے بعد ریلوے ملازمین بھی میدان میں آ گئے، ریل کا پہیہ جام کرنے کی دھمکی دیدی

datetime 14  جولائی  2019 |

لاہور(این این آئی) ریلوے ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات 15 جولائی تک تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ریل کا پہیہ جام کریں گے۔ ریل مزدور اتحاد کے زیراہتمام کیرج ورکشاپ مغلپورہ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں کہی گئی

جس میں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریل مزدور اتحاد کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین نے مطالبات کیے کہ وزیراعظم پیکج اور کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور کنفرم کیا جائے، اسکیل ایک تا 16 کی اپ گریڈیشن کی جائے اور ٹیکنیکل الاؤنس 50 فیصد دیا جائے۔ریلوے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے تنخواؤں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ریل مزدور اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین نے اپنے مطالبات پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے کہا کہ ریل کا پہیہ ریلوے ملازمین کی وجہ ہی سے رواں دواں ہے تاہم ظلم کی حد یہ ہے کہ ورکشاپوں سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے اسٹاف کو میٹریل تک مہیا نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کام کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر 15 جولائی تک ملازمین کو ان کا حق نہ دیا گیا تو پھر برآمد ہونے والے نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہو گی۔مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر 15 جولائی تک ملازمین کو ان کا حق نہ دیا گیا تو پھر برآمد ہونے والے نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہو گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…