ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانی روپیہ تگڑا ہونا شروع، پاکستان روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ

datetime 8  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6پیسے کی مزید کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 6پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.28روپے سے گھٹ کر141.22روپے اور قیمت فروخت141.38روپے سے گھٹ کر141.32روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.20روپے اورقیمت فروخت141.70روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں 50پیسے اور قیمت فروخت میں 20پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 75پیسے اور قیمت فروخت میں 70پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.00روپے سے بڑھ کر157.50روپے اورقیمت فروخت158.80روپے سے بڑھ کر159.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید183.75روپے سے گھٹ کر183.00روپے اورقیمت فروخت185.50روپے سے گھٹ کر184.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں 5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.40روپے سے بڑھ کر37.50روپے اورقیمت فروخت37.70روپے سے بڑھ کر37.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.30روپے سے بڑھ کر38.35روپے اورقیمت فروخت38.70روپے سے بڑھ کر38.75روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں 30پیسے جبکہ قیمت فروخت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے سے گھٹ کر21.00روپے اور قیمت فروخت22.80روپے سے گھٹ کر22.50روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…