جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آئی سی سی نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کردی، عماد وسیم دنیا کے دوسرے بہترین باؤلر بن گئے

datetime 6  مئی‬‮  2019 |

دبئی(آن لائن) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین باؤلر بن گئے ہیں۔ 2سال قبل اس فارمیٹ کے بہترین باؤلررہنے والے عماد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی مقابلے میں 24رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کرکے اپنے ہم وطن شاداب خان اور برطانوی لیگ سپنر عادل رشید کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ہے، شاداب خان بیماری کے سبب انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہے اور عادل رشید پاکستان کے خلاف میچ میں کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کرسکے،

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی رینکنگ میں 50ویں سے 47ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں 65رنز سکور کرکے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے،انہوں نے اس اننگز کے ساتھ 11پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ896پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں،حارث سہیل نے میچ میں نصف سنچری سکورکرکے رینکنگ میں 218ویں سے141ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے47رنز بنا کر 21ویں سے19ویں اور کپتان این مورگن نے نصف سنچری سکور کرکے25ویں سے 22ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…