بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ملک کے اہم شہر میں ہیٹ ویو کا وار، یکم مئی 2019 کا گرم ترین دن قرار، جمعرات کو صورتحال کیا ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں سمندری ہوائیں بند، گرم ہواؤں کے تھپیڑوں نے شہریوں کو بے حال کر دیا جبکہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، شہری بھی موسم کی سختی سے پریشان نظر آئے گرمی کا توڑ اور چھٹی کے دن کا فائدہ اٹھانے کیلئے شہریوں نے سمندر کا رخ کیا اور خوب ڈبکیاں لگائی۔

کراچی اور گرد و نواح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے،شہر قائد میں بدھ سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یکم مئی 2019 کا گرم ترین دن تھا اور درجہ حرارت 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مئی تک شہر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کی وجہ سے گرمی کا پارہ بلند رہے گا جب کہ گرمی کی لہر کے دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی گرم اور خشک ہوائیں درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں اور شمال مغربی ہواں میں اندرونِ سندھ کے میدانی علاقوں کی ہوائیں شامل ہونے کی بنا پر گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق قائد میں جمعرات کو پارہ 40سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم ہواؤں میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے حالیہ ہیٹ ویو درمیانے درجے کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر 4مئی تک برقرار رہے گی جبکہ 5 مئی سے موسم معتدل ہونا شروع ہو جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…