اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں پچھلی حکومتوں کی نسبت بہت کم مہنگائی ہوئی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہمیں عوام کا احساس ہے عوام اس وقت مشکل میں ہیں مہنگائی ضرور ہے مگر یہ مہنگائی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور ڈالر کی قیمتوں میں
اضافہ کے باعث ہوئی ہے جب ہم اقتدار میں آئے تو خسارہ 19 تھا جبکہ 2013 میں مسلم لیگ ن آئی تھی تو خسارہ اڑھائی ارب روپے تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو پہلے 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح 21.7 فی صد تھی ن لیگ کے پہلے 8 ماہ میں شرح 8 فیصد تھی جبکہ اس وقت شرح 6.8 فی صد ہے۔