اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات، ہنگامی طور پر یہ کام کیا جائے، وزیراعظم نے ہدایات دے دیں

datetime 1  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ‘پنجاب کی سیاسی صورتحال ‘حکومتی امور اور پنجاب آب پاک اتھارٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔’وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے گورنر پنجاب کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم عمران خان کو ”پنجاب آب پاک اتھارٹی”کے قیام اور ‘اپنے غیر ملکی دورے میں امر یکی سینیٹرز سمیت دیگر

سے ہونیوالی ملاقاتوں کے بارے میں بھی بتایا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے عوام کو جلد ازجلد پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئیکار لانے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ جس پرگورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بورڈ سمیت دیگر معاملات پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تمام معاملات کو مکمل طور پرشفاف بنانے کیلئے باقاعدہ حکمت عملی تیار کر لی گئی اور انشا اللہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے ایک ایک پیسہ پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی پر خرچ کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…