جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اہم اتحادی جماعت کی پی ٹی آئی سے راہیں جدا! عمران خان کی حکومت اگست کے بعد کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ

datetime 23  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بی این پی (مینگل) کے صدر اختر مینگل نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت کا حکومت کے ساتھ اتحاد اگست میں ختم ہو جائیگا اور پارٹی اپنی راہیں جدا کرنے میں آزاد ہوگی کیونکہ طے شدہ معاہدے کے مطابق اتحاد کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کیے گئے وعدے کے مطابق حکومت بی این پی (مینگل)

اور بلو چستا ن کے عوام کے تحفظات اور ان کے مسائل کے حل کیلئے 8؍ رکنی کمیٹی تشکیل دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ کمیٹی کے قیام پر اتفاق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ہوا تھا۔ بی این پی (مینگل) نے کمیٹی کیلئے چار ارکان کو نامزد کیا لیکن حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا اور ارکان نامزد نہیں کیے۔ اختر مینگل نے حکومتی رویے پر افسوس کا اظہار کیا ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…