اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن ہر گھنٹہ بعد قول بدلتے ہوئے وعدوں سے مکر جاتی ہے ، بزنس ایڈوائزری اجلاس میں سپیکر سے کہا ہاؤس بزنس چلائے کراس ٹاک نہیں کریں گے اور یہاں ایوان کو ’’چوں چوں کی ملیا‘‘ بنانے کے لئے باتیں کسی جارہی ہے ۔وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کھڑے ہو کر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں۔گزشتہ روز جب وفاقی وزیر داخلہ کے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود سوالات کا جواب پارلیمانی سیکرٹری
کی جانب سے دیئے جانے پر اپوزیشن نے شورشرابہ کرنے کیلئے اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر باتیں کرنا شروع کیں تو اس موقع پر وفاقی وزیر پرویز خٹک کہا کہ بزنس ایڈوائزری اجلاس میں شاہد خاقان عباسی یہ وعدہ کرکے آئے ہیں کہ وہ بزنس اجلاس میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی اپوزیشن و حکومتی اراکین کے بولنے پر شورشرابہ کیا جائے گا ، کہاں گئیں وہ باتیں ، وہ وعدے جو چند منٹ پہلے کیے گئے تھے ، پہلی بار دیکھ رہا ہوں کہ اندر کچھ اور باتیں اور باہر کچھ اور باتیں کی جاتی ہیں ۔