جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

ملکی سیاست میں بھونچال، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے متبادل ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ، پارٹی کا سربراہ کون ہو گا ؟قیادت سر پکڑ کر بیٹھ گئی

datetime 22  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متبادل نئی سیاسی جماعت کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر سیاستدان محمد علی درانی نئی جماعت کے قیام کو لے کر کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں اور وہ دونوں سیاسی جماعت کے

ناراض رہنمائوں اور کارکنان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں پارٹیوں پر چلنے والے کرپشن کے مقدمات پر ان کے مستقل نااہل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہےجس پران کا پاکستانی سیاست پر اثرو رسوخ تقریباً ختم یا انتہائی کمزور پڑھ جائے گا۔ ان حالات کے قابو پانے کیلئے ملک میں نئی سیاسی جماعت کی ضرورت پڑھے گی جو ان کا جگہ پر کر سکے ۔سینئر سیاستدان محمد علی درانی اس جماعت کے قیام کیلئے دوستوں سمیت دیگر سیاستدان سے رابطہ کررہے ہیں۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جماعت کے قیام کیلئے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ نئی سیاسی جماعت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متبادل سیاسی جماعت کے طور پر منظر عام پر آئے گی ۔ نئی سیاسی جماعت کیلئے تین نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں ۔ ایک نام محمد علی درانی اپنے دوستوں کیساتھ اگلی نشست میں 24گھنٹوں میں ہی فائنل کریں گے ۔ پارٹی کے آئین کا مسودہ بھی تیار کیا گیا ہے جبکہ پارٹی جھنڈوں ، پوسٹروں ، بینرز ، اسٹیکرز اور بیجز سمیت دیگر چیزوں کی تیاری کے لیے کام ایک اشتہاری ایجنسی کو سونپا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارتی کی اعلی قیادت پر چلنے والے کرپشن کے مقدمات کی وجہ سے پارٹی میں دھڑے بن چکے ہیں جنہوں نے قیادت کا مزید دفاع کرنے سے انکار کر دیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…