بنوں(آن لائن) بکا خیل ، احمد زئی ، جانی خیل اور ممند خیل وزیرقبائیل کا ہنگامی گرینڈ جرگہ کا انعقاد خود رینک لگانے والوں کو رینک از خود ہٹانے کے لئے پانچ دن کی مہلت دے دی ۔خاصہ دار اور لیوی فورس کا پولیس میں ضم ہونے کے بعد باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے تک پوسٹیں نہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا خاصہ دار فورس میں جوجو جس رینک پر ہے پولیس میں اسی رینک کے مطابق رینک دیا جائے اور فوری نوٹیفیکشن بھی جار ی کیا جائے اور جن لوگوں نے از خود رینک لگائے ہیں
ان کو پانچ دن کی مہلت دے دی بسورت دیگر دس لاکھ قومی جرمانہ کا اعلان کیا تفصیلات کا مطابق فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نے خاصہ دار فورس اور لیوی کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کیا جس پر تما م خاص داروں نے اعلان کا خیر مقدم کیا لیکن ساتھ یہ خدشہ بھی ظاہر کیاکہ اس سے ہمارے نکات سسٹم کو نقصان پہنچے گا بنوں کے وزیر قبائیل کے چار بڑے شاخوں احمد زئی بکا خیل جانی خیل اور ممند خیل کا گرینڈ جرگہ بکا خیل خیل کی تاریخی منڈی میں منعقد ہوا جس میں خاصہ دارفورس کے حوالے سے قومی مشاورت کی گئی اس موقع پر جرگہ کے مشران ملک داود خان ، ملک شیر غالی خان، صوبیدار گوہر صوبیدار محمد نور، ملک نواز خان، ملک نور سل ، ملک گردائی، ملک باز گل ودیگر نے کہا کہ خاصہ دار فورس کوپولیس میں ضم کرنے پر ہم تمام اقوام خوش ہیں لیکن ان لوگوں کے بھرتی کئے جانے کا باقاعدہ نوٹفیکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا جس سے قبائل اور خاصہ داروں میں بے چینی پائی جا رہی ہے کیونکہ کچھ لوگوں نے بغیر کسی سرکاری نوٹیفیکیشن کے از خود رینک لگائے ہیں جس کے لئے نہ خاصہ دار تیار ہیں اور نہ قوم کو یہ قبول ہے انہوں نے کہا کہ حکومت خاصہ داروں کو ان کے موجودہ پوسٹوں کے مطابق پولیس میں بھی رینک دیں اور جن لوگوں نے از خود رینک لگائے ہیں وہ پانچ دن کے اندر ینک قوم کے سامنے رکھ دیں بصورت دیگر قوم ان سے دس لاکھ قومی جرمانہ لے گی اور اگر کسی نے بھی نیکات کے مطابق ملنے والی نوکری پر
قبضہ جمایا تو ان سے قوم بیس لاکھ جرمانہ لے گی اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پولیس میں ضم ہونے کے بعد ہمیں اپنے نوکری کا نوٹیفیکیشن ضلع انتظامیہ کے موجودگی میں دے دیں انہوں نے اعلان کیا ہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی ہے ہم پوسٹوں پر کسی پولیس والے کو نہیں چھوڑیں گے اور پوسٹیں حوالے نہیں کریں گے۔