لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی احتجاج کے دوران نعرے لگاتے ہوئے زبان پھسل گئی ۔ حکومت کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کے دوران نعرے لگاتے ہوئے عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے گو عمران گو کی بجائے گو نواز کہہ ڈالا تاہم احساس ہونے پر نعرہ روک دیا اور قریب کھڑی ساتھی اراکین ان کی طرف دیکھ کر مسکرا دیں ۔