جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کفایت شعاری بھی شرما گئی ! مہنگائی بڑ ھ گئی موجودہ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا ،ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد لینے والے اراکین پختونخوا اسمبلی نے تنخواہوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا، سپیکر کی بھی حمایت

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(اے این این)خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان نے تنخواہوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی بڑ ھ گئی موجودہ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا۔خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی لاکھوں روپے کی تنخواہوں کی وصولی کے باوجود بھی خوش نہیں۔ صوبائی اسمبلی کا ایک رکن موجودہ وقت میں 80 ہزار روپے تنخواہ وصول کر رہا ہے دیگر مراعات بھی شامل کرلی جائیں تو بات 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد روپے تک پہنچ جاتی ہے، اسمبلی اجلاسوں کے

دوران ٹی اے ڈی اے کی مد میں ملنے والے الائونسز اس کے علاوہ ہیں۔ اسمبلی کے سپیکر نے بھی اراکین اسمبلی کی جانب سے اضافے کی تائید کر دی۔شہریوں کا کہنا ہے صوبائی خزانے پر پہلے ہی بوجھ ہے، کفایت شعاری اور بچت کا نعرہ لگانے والے عوام کا بھی تو سوچیں۔ اراکین اسمبلی کی شاہانہ تنخواہیں اور مراعات کے باوجود مزید اضافے کے مطالبے سے غربت کے مارے عوام میں بے چینی اور مایوسی پھیلنے میں اضافے کے خدشات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…