جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

رمضان المبارک میں طبیعت کےبھاری پن ،بدہضمی اور گلا خراب ہونے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں، ماہرین طب نے طریقہ بتادیا

datetime 20  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگلے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہونیوالا ہے ۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ افطار میں 15 گھنٹے کے روزے کے بعد اچانک یخ ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے سے گلہ خراب ہوسکتا ہے۔ شہری افطار میں زیادہ ٹھنڈے مشروبات نہ پئیں۔ معمولی ٹھنڈے مشروبات پینے سے گلہ خراب نہیں ہوتا۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ افطار میں شہری تلی ہوئی مرغن اور گرم غذائیں استعمال نہ کریں بلکہ فروٹ چاٹ ،

دہی بڑے اور ٹھنڈی غذا استعمال کریں جن سے معدے کے افعال درست اور ہاضمہ خراب نہیں ہوتا۔ افطار میں فروٹ چاٹ کریم والی اور سادی کھانا انتہائی مفید ہے۔ پھلوں میں پانی والے پھل تربوز، خربوزہ، گرما ، آڑو، فالسہ ، کیلا، آم کھانا مفید ہے۔ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ افطار میں تلے ہوئے بیسن کے پکوڑے، آلو کے پکوڑے، روغنی عربی پراٹھے، سموسے، قیمے کے سموسے، چکن رول، سبزی والے رول اور قیمے کے رول کھانے سے طبعیت بھاری پن کا شکار ہوجاتی ہے۔ 15 گھنٹے کے روزے کے دوران جسم کو پانی اور توانائی کی شدید ضرورت ہوتی ہے ان مرغن غذائوں سے معدے پر شدید بوجھ پڑجاتا ہے جس سے پیٹ خراب ہونے اور طبعیت میں بھاری پن آنے اور پیشاب کی جلن جیسے عوارض سامنے آسکتے ہیں لہذا ہلکی پھلکی غذاں جیسے کہ دہی بڑے، پھلوں کی فروٹ چاٹ اور گھر کے بنے فرحت بخش مشروبات سے افطار کیا جائے۔افطار کے وقت ایک ساتھ پیٹ بھرنے سے گریز کیا جائے بلکہ وقفے وقفے سے افطار اور نماز کے بعد تھوڑا سا کھانا کھالیں اس کے 2 گھنٹے بعد پھر تھوڑا سا کھانا کھانے سے معدے پر بوجھ نہیں بنتا اور ہاضمہ فعال رہتا ہے ۔ پھل یا فروٹ چاٹ کھانے کے فورا بعد پانی نہ پیا جائے تاہم کچھ دیر گزرنے کے بعد پانی پی سکتے ہیں تاہم افطار میں تلی ہوئی اوربیسن کی اشیا کاکم سے کم استعمال کریں کیونکہ شدیدگرم موسم کی وجہ سے نظام ہضم بھی متاثر ہورہا ہے۔سحری میں ہلکی غذا سادے ابلے ہوئے چاول، دال یا گھر کے بنے ہوئے سالن کے ساتھ دہی کھانا انتہائی مفید ہے دہی سے 15 گھنٹے کے روزے کے دوران پیاس کی شدت کم ہوجاتی ہے اور دہی ایک مکمل غذا بھی ہے لہذا سحری میں دہی یا لسی کو دسترخوان کا حصہ لازمی بنایا جائے، دہی کی میٹھی، نمکین اور کچی لسی پینا مفید ہے سحری کے وقت توانائی حاصل کرنے کے لیے 3 کھجور کھائی جاسکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…