لاہور ( این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد اب پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ تیار کررہے ہیں جس کے بعد صوبائی وزرا ء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف اداروں نے پہلے ہی صوبائی وزراء کی کارکردگی
رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوا دی اور وزیراعظم آئندہ چند روز میں پنجاب بارے کچھ اہم فیصلے کریں گے جبکہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں بیوروکریسی کی تبدیلی سے ابتداء ہوچکی ہے، آنے والے دنوں میں وزیراعظم عمران خان بہتری کے لئے بڑے فیصلے کریں گے۔واضح رہے جمعرات کے روز وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی جس کے بعد وزیرخزانہ اسد عمر سمیت متعدد وزرا سے وزارت واپس لے لی جب کہ کچھ کے قلمدان تبدیل کر دیئے ۔