پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسٹاک مارکیٹ میں نئے قوانین کے نفاذ پر بروکرز پریشان، وزیر خزانہ اسد عمر کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آ گیا

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے لئے نئے قوانین کے نفاذ کا معاملہ،نئے قوانین پراسٹاک مارکیٹ کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے بروکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، نئے قوانین پر اسٹاک بروکرز نے وزیر خزانہ کو خط لکھ دیا،

خط میں کہا گیا ہے کے حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کو ختم کرنا چاہتی ہے، نئے قوانین سے اسٹاک مارکیٹ مزید تباہی کی طرف جائے گی ۔صدر سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن حماد نذیرنے کہاکہ حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کو ختم کرنا چاہتی ہے،اسٹاک بروکرز نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ کاروبار میں آسانی ،روزگار کے مواقع بڑھانے اور کاروبار بڑھانے کی حکومتی پالیسی کے بر خلاف کام ہورہا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں 200 سے زائد چھوٹے اور درمیانے جبکہ صرف20بڑے بروکرز ہیں، ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے نئے قوانین کی منظوری دے جاچکی ہے۔ پالیسی کے مطابق 50 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری کرنے والے بروکرز کو اپنے بروکریج اکاؤنٹس میں اپنے اور کلائنٹ کے حصص کی اجازت ہوگی،25 سے 50 کروڑ روپے کے سرمایہ کاروں کو ٹریڈنگ سے متعلق محدود حقوق ہوں گے۔25کروڑ والے بروکرز صرف اپنے لئے حصص کی تجارت کریں گے گاہکوں کو کوئی خدمات فراہم نہیں کرسکیں گے،اگلے ہفتے سے قوانین کے لئیے عوامی مہم کا آغاز ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…