پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

برازیل کی ایک تعمیراتی کمپنی سے رشوت لینے کے الزام پر گرفتاری کے خوف سے پیرو کے سابق صدر نے خود کشی کر لی

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیما (آن لائن ) جنوبی امریکا میں واقع ملک پیرو کے سابق صدر ایلن گارشیا نے گرفتاری کے خوف سے کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیرو کے سابق صدر کو جب علم ہوا کہ پولیس اہلکار انہیں رشوت کے الزام میں گرفتار کرنے کیلئے آئے ہیں تو انہوں نے

گرفتاری کے خوف سے اپنی کنپٹی پر پستول رکھی اور گولی چلادی۔پیرو کے وزیر داخلہ کارلوس مورن نے بتایا کہ ایلن گارشیا پر الزام تھا کہ انہوں نے برازیل کی ایک تعمیراتی کمپنی سے رشوت لی جبکہ ایلن اس الزام کو ہمیشہ مسترد کرتے رہے ہیں۔وزیر داخلہ کے مطابق ایلن گارشیا کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو دارالحکومت لیما میں موجود ان کے گھر بھیجا گیا اور جب آفیسرز وہاں پہنچے تو گارشیا نے انہیں کہا کہ وہ ایک فون کال کرنا چاہتے ہیں، یہ کہہ کر وہ کمرے میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کرلیا۔کچھ دیر بعد کمرے کے اندر سے گولی چلنے کی آواز آئی، پولیس اہلکاروں نے دروازہ توڑا تو دیکھا کہ ایلن گارشیا کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے سر سے خون بہہ رہا ہے۔گارشیا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پیرو کے موجودہ صدر مارٹن وزکارا نے ایلن گارشیا کی موت کی تصدیق کردی ہے۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی گارشیا کے حامیوں کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر پہنچ گئی تاہم پولیس نے انہیں اسپتال سے دور رکھا، ہنگاموں کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…