جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان سے امریکہ کو برآمدات میں بڑا اضافہ، اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل کیاگیا

datetime 14  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران امریکا کو برآمدات سے پاکستان نے 6.21فیصد اضافے سے 2.684 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان نے 2.527 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا ۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری

تک امریکا سے درآمدات پر پاکستان نے 1.360 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پاکستان نے 1.218 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیاتھا۔ فروری میں امریکا سے درآمدات پر 213.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا، فروری 2018 میں امریکا سے درآمدات پرپاکستان نے 225.94 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا تھا۔اسی دوران امریکاکوبرآمدات سے 10 فیصد اضافے سے ملک کو 320 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…