جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کویت پر قبضے کا فیصلہ تاریخی غلطی تھی،صدام حسین کے نائب کا اعتراف

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق کے معزول صدر صدام حسین کے نائب عزت الدوری نے کہا ہے کہ کویت پر قبضہ کرنے کا فیصلہ تاریخی غلطی تھی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس پر ہم امیر کویت شیخ صباح الاحمد جابر الصباح اور کویتی شہریوں سے معذرت چاہتے ہیں۔عزت الدوری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کویت تاریخ کے کسی بھی دورمیں عراق کا حصہ نہیں تھا۔ عراق اور کویت دونوں جزیرہ عرب کا حصہ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عرب ہونے کی وجہ سے خونی رشتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 1990 میں کویت پر قبضے کا عراقی فیصلہ غلط تھا۔ یہ بحیثیت صدر مملکت صدام حسین کا فیصلہ تھا۔ اس میں بعث پارٹی کی رضامندی شامل نہیں تھی لیکن فیصلہ پورے ملک پر تھوپ دیا گیا جو بعدازاں ثابت ہوا کہ غلط تھا۔ واضح ہوا کہ عزت الدوری کویت پر قبضہ کے دوران اور بعدازاں عراق کے خلاف جنگ کے وقت معزول صدر صدام حسین کے نائب اور راز داں تھے۔ صدام حسین کی گرفتاری کے بعد بعث پارٹی کی قیادت سنبھال لی۔سقوط بغداد کے بعد عزت الدوری منظرعام سے غائب ہوگئے تھے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…