جمعرات‬‮ ، 26 جون‬‮ 2025 

بھارت میں مردہ گائے کی کھال اتارنے پر مشتعل افرادنے مسیحی نوجوان قتل کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی )بھارت میں مردہ گائے کی کھال اتارنے پر مشتعل افراد نے ایک شہری کو قتل اور دیگر 3 کو زخمی کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ میں پیش آیا جہاں مقامی مسیحی برادری کے افراد ایک بیل کی کھال اتار رہے تھے۔جھاڑکھنڈ پولیس کے

سینئر حکام ایم ایل مینا کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد کے ہاتھوں میں سریے اور ڈنڈے تھے جنہوں نے مسیحی برادی کے افراد پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 2 ملزمان کو مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے اور مزید 5 کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فی الوقت یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا کہ ملزمان ہندو انتہا پسند گروہ کا حصہ تھے یا نہیں۔ان کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے 4 افراد مقامی قبیلے کے تھے اور ان کے خلاف بھی غیر قانونی طور پر بیل ذبح کرنے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔مینا کا کہنا تھا کہ متاثرین کے خلاف مقدمہ گاؤں کے مقامی ہندو شخص کی شکایت پر درج کیا گیا جو اس کے مطابق بیل کو ذبح کرنے کے واقعے کا عینی شاہد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق بیل طبعی موت مرا تھی تاہم ہم اس بارے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…