جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے48ارب سے زائد ڈوب گئے

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاؤکے بعد مندی کاشکاررہی اورکے ایس ای100انڈیکس 37500پوائنٹس سے گھٹ کر37300پوائنٹس کی کم سطح پربند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے48ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ گذشتہ ہفتے

کاروبار کے پہلے ہی دن مندی کی لپیٹ میںآگئی اور انڈیکس 500سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی رواں سال پاکستان میں افراط زر کی شرح بتدریج بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچنے اور اگلے 5 سال میں معیشت کی سالانہ نموکی اوسطا شرح2اعشاریہ5فیصد تک محدود رہنے کی پیش گوئی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو دباؤ کی زد میں رکھا جس کی وجہ سے انڈیکس3سال کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں2دن مندی کی لہر آنے سے انڈیکس1150.55پوائنٹس گرگیا جبکہ3دنوں میں انڈیکس صرف966.61پوائنٹس ہی ریکور کر سکا۔ملکی معیشت کے عجیب و غریب اعداد شمار نے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے دور کر دیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہی جبکہ رہی سہی کسر عالمی اداروں کی پیش گوئی نے پور ی کر دی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے اعتبار سے نیا ٹریگر کا نہ ہونا اور معاشی نظام میں اتار چڑھاؤ اسٹاک مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بنا ہوا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…