جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

گوادر میں غیرتجدیدشدہ لائسنس پر سرکاری تعمیراتی کام کنٹریکٹروں کو دینے کا حیران کن انکشاف

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر(آن لائن )گوادر،غیرتجدیدشدہ لائسنس پر سرکاری تعمیراتی کام کنٹریکٹروں کو دینے کا انکشاف ،ایف بی آر ٹیکس اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے بغیرتجدید شدہ لائسنس کی بنیاد پر تعمیراتی کام کنٹریکٹروں کو دینا پیپرا رول کے خلاف ہے لیکن سیاسی بنیادوں پر

مختلف ڈیپارٹمنٹ ٹھیکوں کی بندربانٹ کرتے ہیں ، سیکورٹی اور انکم ٹیکس سمیت بھاری کمیشن بھی لیا جاتا ہے  باخبرزرائع نے بتایا ہے کہ ضلع گوادر میں غیرتجدیدشدہ لائسنس کی بنیاد پر کروڑوں روپے کے کام فرضی کنٹریکٹروں کو سونپ دیئے گئے ہیں زرائع کے مطابق بہت سے کنٹریکٹروں کے لائسنس پاکستان انجینئرنگ کونسل بلوچستان سے تجدید شدہ نہیں ہیں لیکن سیاسی بنیادوں پر اُنہیں کروڑوں روپے کے سرکاری کاموں کے ٹھیکے فراہم کیئے گئے ہیں جبکہ ایف بی آرٹیکس کی ادائیگی کے بغیر اورغیرتجدیدشدہ لائسنس پر کسی بھی کنٹریکٹر کو سرکاری کاموں کا ٹھیکہ دینا پیپرا رول کی خلاف ورزی ہے زرائع نے بتایا کہ ضلع بھر میں کروڑوں روپے کے ٹھیکے سیاسی بنیادوں پر دیئے جاتے ہیں جہاں نہ پیپرارول کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور نہ ہی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تجدیدشدہ کنٹریکٹروں کو موقع دیاجاتا ہے بلکہ سیاسی تر ٹھیکے سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر بندربانٹ کیئے جاتے ہیں زرائع کے مطابق سرکاری تعمیراتی کاموں میں انکم ٹیکس اور سیکورٹی کے علاوہ بھاری کمیشن بھی طلب کیا جاتا ہے ۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…