جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

جنگ کی وجہ سے تاخیر ہوگئی ،اس تاریخ سے پہلے پہلے سارے چور اندر جائیں گے،شیخ رشید نے پھر دعویٰ کر دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2019 |

حسن ابدال (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ تیس جون سے پہلے پہلے چور سارے اندر جائینگے ،اندر سے پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ والے ملے ہوئے ہیں ،پندرہ تاریخ کوزر داری کی منی لانڈرنگ کر نے والی کمپنی کا نام بتاؤنگا اب وہی کمپنی شہباز شریف کی بھی کر رہی ہے،میرے موکل بہت تیز ہیں ،سوچ رہا ہوں تعویزات کا کام کرو اور پتھری کا تعویز دونگا ،زرداری اچھا آدمی ہے پیسے دے دیگا ،(ن )لیگ تو کفن میں جیب لگوا کر ساتھ لے کر جائیگی،

مودی کا ایجنڈہ بھارت میں کئی پاکستان بنا دیگا۔ بدھ کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 25 کروڑ روپے کا پنجا صاحب کیلئے منصوبہ ہے چار دیواری بھی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسٹیشن کے اطراف میں تجاوزات کو پندرہ مارچ تک ختم کر دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ بارہ نومبر کو ننکانہ صاحب کو اٹھارہ کروڑ روپے لگا کر آپ گریڈ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گرو بابا نانک کو ٹرین پسند تھی اور مجھے بھی ٹرین پسند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مثالی ریلوے اسٹیشن بنائیں گے ،اگلے سال سردار آئینگے پنجا صاحب اسٹیشن مکمل ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ پندرہ تاریخ کو میں خود سردار مہمانوں کو خوش آمدید کہونگا۔شیخ رشید نے کہاکہ اگلے سال تک یہ ایک تاریخی اسٹیشن ہوگا میں انتظامات دیکھنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ تیس جون سے پہلے پہلے چور سارے اندر ہو جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ جنگ آگئی تھی اس لئے تاخیر سے سارے چور اندر جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میرا سیاسی تجزیہ یہ ہے سب اندر جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بظاہر تو ن اور پیپلزپارٹی نے میسج یہ دیا کہ بات نہیں مانی اندر سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پندرہ تاریخ کو کمپنی کا نام بتاؤں گا جس کمپنی نے زرداری کی منی لارڈنگ کی وہی شہباز کی بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے موکل بہت تیز ہیں ،سوچ رہا ہوں تعویزات کا کام کرو اور

پتھری کا تعویز دونگا ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ سات آٹھ سال سے میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے عمران خان مجھ سے زیادہ سچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زرداری اچھا آدمی ہے پیسے دے دیگا ن لیگ تو کفن میں جیب لگوا کر ساتھ لے کر جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ مودی کاایجنڈہ کشمیر پر دیا مسلمانوں کی نفرت پر دیا ۔ انہوں نے کہاکہ مودی کا ایجنڈہ بھارت میں کئی پاکستان بنا دیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…