ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

دنیا کے امیر ترین جوڑی کی مہنگی ترین طلاق، جیف بیزوس طلاق کیساتھ کتنے ارب ڈالر اپنی اہلیہ کو دینے پڑیں گے ؟

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

لندن(اے این این)دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان طلاق کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق میکینزی بیزوس کو شادی ختم ہونے کے بعد35 ارب ڈالر ملیں گے۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میکینزی نے یہ اعلان اپنی ایک ٹویٹ میں کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ میں بہت شکرگزار ہوں کہ جیف سے شادی ختم کرنے کا عمل ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔

میکینزی جیف بیزوس کی آن لائن خریداری کی کمپنی ایمیزون کے چار فیصد شیئرز کی مالک بنیں گی، کمپنی کو جیف بیزوس نے 25 برس قبل قائم کیا تھا۔ تاہم وہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور جیف بیزوس کی خلائی فرم بلیو اوریجن سے اپنا شیئر نہیں لیں گی۔معاہدے سے پہلے جیف بیزوس ایمیزون میں 16.3 فیصد شیئر رکھتے تھے۔ طلاق کے نتیجے میں انھیں اب 75 فیصد جبکہ مکینزی کو ایمیزون کے شیئرز کا 25 فیصد حصہ ملے گا۔تاہم مکینزی نے ان شیئرز کا ووٹنگ کنٹرول اپنے سابق شوہر کو دیا ہے۔ اس جوڑے کے چار بچے ہیں اور یہ دونوں1994 سے ایک ساتھ تھے جب بیزوس نے اپنی کمپنی ایمیزون کا آغاز کیا تھا۔ میکینزی اس فرم میں بھرتی کئے جانے والے عملے کی پہلی ممبر تھیں۔ ایمیزون اب آن لائن خریداری کی ایک بڑی کمپنی ہے جس نے گزشتہ برس 232 ارب ڈالر کی کمائی کی۔ فوربز میگزین کے مطابق اس کمائی سے جیف بیزوس اور ان کے خاندان نے 131 ارب ڈالر جمع کر لئے۔میکینزی ایک کامیاب ناول نگار ہیں اور دو کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ وہ پرنسٹن یونیورسٹی میں پلٹزر انعام یافتہ مصنف ٹونی موریسن کی شاگرد رہیں۔ ٹونی موریسن نے ایک بار میکینزی کے بارے میں کہا کہ وہ تخلیقی تحریر کی کلاس میں میری بہترین شاگردوں میں سے ایک ہیں۔ جیف بیزوس مبینہ طور پر فاکس ٹی وی کی سابقہ میزبان لورین سینچیز کے ساتھ رشتے میں ہیں۔جنوری میں جب جیف اور ان کی بیوی نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تو ایک امریکی میگزین نے جیف بیزوس کے افیئر کی تفصیلات شائع کیں جس میں کچھ نجی میسجز بھی شامل تھے۔ جیف بیزوس نے امریکن میڈیا ان کارپوریٹڈ کے پبلشر پر بلیک میل کرنے کا الزام لگایا تاہم پبلشر کی جانب سے ان الزامت کی تردید کی گئی۔ جیف بیزوس اور میکینزی کے مابین طے پانے والا یہ معاہدہ ارب پتی امریکی بزنس مین ایلس ویلڈرسٹین اور ان کی اہلیہ کے درمیان طے پانے والے طلاق کے معاہدے سے بھی بڑا ہے جس کی مالیت تقریبا 4 ارب ڈالر تھی، اس جوڑے کے درمیان طلاق 1999 میں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…