منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حفاظتی انجکشن لگنے کے باعث ایک اورپھول مرجھا گیا، مبینہ غلط انجکشنوں کی وجہ سے تین ننھے بچے دم توڑ گئے،انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ(این این آئی)ضلع چنیوٹ میں مبینہ طور پر حفاظتی انجکشن لگنے کے باعث ایک اور پھول مرجھا گیا۔مبینہ غلط انجکشنوں کے لگنے کے باعث ایک ماہ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 3ہو گئی ۔چار سالہ فاطمہ دو ماہ کا نعلین اور چھ ماہ کی جنت بی بی مبینہ طور پر غلط اجنکشن لگنے کے باعث ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گئے تینوں بچوں کی مبینہ ہلاکتوں پر

محکمہ صحت چنیوٹ و محکمہ صحت پنجاب کے متعلقہ افسران کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی معلوم ہوا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ محلہ معظم شاہ میں حفاظتی انجکشن کے باعث جابحق ہونیوالی 5 ماہ کی جنت فاطمہ چل بسی، گزشتہ ایک ماہ کے دوران مبینہ غلط انجکشن لگنے سے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی۔ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے لگائی جانے والی ویکسین بچوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے لگی ہے۔ والدین کی گودیں اجڑنے پر تین گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔تینوں بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں ایک ماہ کے دوران سرکاری مبینہ انجکشن لگنے سے تین بچوں کی ہلاکتوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں انجکشن چیک کروائے جائیں، سرکاری حفاظتی ٹیکوں سے معصوم بچوں کی مبینہ طور پر ہلاکتیں محکمہ صحت کے لئے سوالیہ نشان ہیں فوری طور پر ادویات کی کوالٹی چیک کرنا چاہئے جبکہ دوسری جانب لیگی ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی نے بھی ضلع چنیوٹ میں مبینہ طور پر لگنے والے غلط انجکشنوں سے ہونے والی بچوں کی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس امر پر فوری نوٹس لینے اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…