ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت کا فکسڈ ٹیکس ریجیم سکیم پرعملدرآمد کافیصلہ،ملک بھر کے لاکھوں چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس دائرے میں لایاجائے گا

datetime 2  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)حکومت نے ملک بھر کے لاکھوں چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس دائرے میں لانے کی غرض سے فکسڈ ٹیکس ریجیم پرعملدرآمد کافیصلہ کرلیاہے ۔ فکسڈ ٹیکس ریجیم پرکافی عرصے سے کام جاری تھا اور اب سکیم کوحتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فکسڈ ٹیکس ریجیم پر چھوٹے دکانداروں ، چھوٹے تاجروں کی ملک بھر کی تنظیموں سے مشاورت کے بعد15اپریل2019سے عملدرآمد شروع کردیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ فکسڈ ٹیکس کاتعین دکان

کے سائز ، علاقے میں کاروبارکی نوعیت یاٹرن اوور کی بنیاد پر کیاجائے گا۔ دکانداروں کو مقررہ فکسڈ ٹیکس کی ادائیگی پر سند جاری کی جائے گی جسے وہ دکان میں آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے جس سے وہ ٹیکس افسروں کو رشوتیں دینے سے بھی بچ جائیں گے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ فکسڈ ٹیکس ریجیم سے ایف بی آر کو کئی ارب روپے کی اضافی ٹیکس آمدنی حاصل ہوگی تاہم ٹیکس آمدن وصولی کاتخمینہ سکیم کوحتمی شکل میں نافذ کرنے کے بعد ہی لگایاجاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…