منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایمریٹس اسکائی وارڈز نے پاکستان میں اپنے ممبران کے لئے انتہائی دلچسپ آفر متعارف کرادی

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایمریٹس اور فلائی دبئی کا ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز پاکستان میں اپنے موجودہ اور نئے اسکائی وارڈز ممبرز کو اپنے مائلز بڑھانے کے لئے محدود مدت کی نئی آفر متعارف کرادی ہے ۔ یہ آفر 20 مارچ 2019 سے 31 مارچ 2019 کے درمیان ایمریٹس اور فلائی دبئی کے اکانومی اور بزنس کلاس کے ٹکٹس کی بکنگ پر کارآمد ہے اور

وہ 10 اپریل 2019 سے 27 جون 2019 کے درمیان اور 6 ستمبر 2019 سے 30 نومبر 2019 کے درمیان سفر کرسکیں گے۔ اس آفر کے تحت متعین دورانئے کے دوران ممبرز اپنے پہلے ٹکٹ پر اپنے ریگولر مائلز پر 100 فیصد بونس اسکائی وارڈز مائلز حاصل کرسکیں گے۔ اگر وہ متعین دورانئے کے دوران ایمریٹس یا فلائی دبئی سے ایک سے زائد بار سفر کرتے ہیں تو وہ دوسرے ٹکٹ پر 200 فیصد بونس اسکائی وارڈز مائلز اور تیسرے ٹکٹ پر 300 فیصد بونس اسکائی وارڈز مائلز حاصل کریں گے۔ مسافر اس آفر کے ذریعے حاصل شدہ اسکائی وارڈز مائلز کو فلائٹس کے لئے استعمال کرسکتے ہیں اور ایمریٹس یا فلائی دبئی پر اپ گریڈ بھی کراسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک اسکائی وارڈز ممبر متعین دورانئے کے دوران اکانومی فلیکس پلس کرائے پر دبئی سے لندن کے تین چکر لگاتا ہے تو وہ اس آفر کے ذریعے دبئی اور لندن کے درمیان سفر کیلئے ریٹرن فلائٹ سیور ریوارڈ سے رسائی کے ذریعے کافی زیادہ مائلز حاصل کرسکے گا۔ اس آفر سے مستفید ہونے کے لئے ممبرز کو آن لائن رجسٹر ہونے کی ضرورت ہوگی اور وہ ایمریٹس کی پروازوں پر سیور، فلیکس یا فلیکس پلس جبکہ فلائی دبئی کی پروازوں پر ویلیو، فلیکس یا بزنس کرایوں کا انتخاب کرسکیں گے۔ اس آفر کے لئے رجسٹریشن کرانے کے طریقہ سمیت مزید معلومات کے حصول کے لئے ایمریٹس اسکائی وارڈز کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔ پاکستان میں ایمریٹس کے اسکائی وارڈز ممبرز ایمریٹس کی ایپلی کیشن پر اسکائی وارڈز کے سیکشن کے ذریعے خصوصی آفرز سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…