جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت نے ٹینس ایونٹس منسوخی کا الزام پاکستان پردھر دیا، اصل وجہ کیا تھی؟ آفیشل نے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2019 |

نئی دہلی( آن لائن )بھارت نے ٹینس ایونٹس کی میزبانی چھننے کا الزام بھی پاکستان پر دھر دیا۔بھارت کو رواں برس 8 سے 13 اپریل تک جونیئر ڈیوس کپ اور 15 سے 20 اپریل تک فیڈ کپ کی میزبانی کرنا تھی، اس میں پاکستانی ٹیم کو بھی شریک ہونا تھا، بھارت کی جانب سے

پلیئرز کو ویزوں کے اجرا میں رکاوٹ کی وجہ سے میزبانی اس سے چھین کر تھائی لینڈ کو دے دی گئی۔آل انڈیا ٹینس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے کچھ ممالک کے کھلاڑیوں کو طویل سفر کرنا پڑتا، اس لیے یہ ایونٹس بنکاک منتقل کردیے گئے۔دوسری جانب ایک اور آفیشل نے واضح کیا کہ پاکستانی پلیئرز کو ویزے نہ جاری ہونے کی وجہ سے ایونٹس یہاں سے منتقل ہوئے۔اس بارے میں فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ہیرونمی چیٹرجی کا موقف یکسر مختلف تھا، انھوں نے کہاکہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ان دونوں ایونٹس کی میزبانی نہیں کر رہے،ملک میں ٹینس ٹورنامنٹس کے لیے فنڈز جمع کرنا بہت ہی مشکل ہے، ہم نے حال ہی میں کولکتہ میں ڈیوس کپ کی میزبانی کی ہے جس کے بعد اب ہمارے پاس فنڈ کم پڑ گئے ہیں،مودی حکومت نے بھی کسی قسم کے تعاون سے انکار کردیا تھا اس لیے ہم نے خود ہی انٹرنیشنل باڈی کو لکھا کہ ان مقابلوں کو یہاں سے منتقل کردیا جائے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…