منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی تحفظات مسترد، آئی سی سی نے عمر اکمل کو کھیلنے کی اجازت دیدی

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز میں عمر اکمل کی شمولیت پر آئی سی سی نے بھارتی اعتراضات مسترد کردئیے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت پر آئی سی سی نے بھارتی تحفظات مسترد کرتے ہوئے عمر اکمل کو کھیلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری

ہونے والے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل کے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں کوئی پابندی نہیں ہے،جب تک فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں اس وقت تک عمر اکمل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔عمر اکمل کے خلاف ورلڈ کپ کے دوران فکسنگ کی پیش کش کے بیان کی تحقیقات جاری ہیں لیکن ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔مڈل آرڈر بلے باز کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ،انہیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 22 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیسٹ بیٹسمین نے آئی سی سی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا تھا تاہم بین الاقوامی ادارہ عمر اکمل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوا اور آئی سی سی معاملے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔عمر اکمل نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 ء4 میں انھیں میچ کے دوران 2 گیندیں چھوڑنے کے عوض 2 لاکھ ڈالرز کی پیش کش ہوئی تھی جسے انھوں نے مسترد کر دیا تھا۔خیال رہے کہ عمر اکمل پہلے ہی پاکستان ٹیم سے باہر تھے جس کا سبب ڈسپلن اور خراب فارم تھی، موجودہ تحقیقات کے بعد ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…